سانحہ صفورہ چورنگی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان کی’ چپل‘ کی باتیں کر رہے تھے

سانحہ صفورہ چورنگی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان کی’ چپل‘ کی باتیں ...
سانحہ صفورہ چورنگی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان کی’ چپل‘ کی باتیں کر رہے تھے

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں ہونے والے سانحہ صفورہ چورنگی کےبعد  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے درمیان عمران خان کی جوتی کے بارے میں بات چیت کی جا رہی تھی ۔

نجی ٹی وی چینل 92 کے پروگرام میں صحافی طارق متین کی جانب سے دونوں رہنماﺅں کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عارف علوی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کو پتا لگا ہے کہ عمران خان کی چپل اب مل رہی ہے جس کے جواب میں ریحام خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی چپل 5500 روپے میں مل رہی ہے ۔ صحافی طارق متین کا کہنا تھا کہ جس وقت پوری قوم سانحہ صفورہ چورنگی کے غم میں ڈوبی ہوئی تھی تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان کی چپل کے بارے میں باتیں کر رہے تھے ۔ یاد رہے کہ عارف علوی کا تعلق کراچی سے ہے اور سانحہ صفورہ چورنگی بھی کراچی میں ہی پیش آیا تھا ۔

مزید : لاہور


loading...