گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برج اٹاری کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برج اٹاری کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جڑانوالہ روڈ‘ برج اٹاری کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ چغتائی گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ مڈل سکول‘ نرگس بلاک‘ علامہ اقبال ٹاؤن‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 262تھی ۔