آئی ایس او آج ملک بھر میںیوم مردہ باد امریکہ منائے گی

آئی ایس او آج ملک بھر میںیوم مردہ باد امریکہ منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر حیدر نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تمام فسادات کی جڑ اسرائیل اسکاثمر ہے آئی ایس او امسال بھی اسرائیل کے ناپاک وجود خلاف 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منارہی ہے اور آج اس سلسلہ میں ملک بھر میں ریلیز اور مظاہرے کئے جائے گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کے جوان شہید قائد علامہ عارف الحسین کی ہدایت پر ہر سال یوم مردہ باد امریکہ منایا جاتا ہے جس میں ملک بھر میں نوجوان امامیہ،شیطان عصر امریکہ اوراس کے گماشتے اسرائیل کی خلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔