تنظیم بچاؤ تحریک کا دھرنا جاری،ڈیڈ لاک کا خاتمہ نہ ہو سکا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )"تعلیم بچاؤ تحریک "کے سلسلہ میں آج دھرنے کا آٹھواں روز مکمل ہونے پر بھی اساتذہ تنظیموں اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار۔متحدہ محاذ اساتذہ اسمبلی سیشن کے موقع پر طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا۔گذشتہ روز سول سوسائٹی نے دھرنا کے شرکاء کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ۔ اس موقع پرتمام شعبہ زندگی سے وابستہ افراد جن میں وکلاء،بزنس مین، والدین ،طلباء،بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈووکیٹ حافظ عبداللطیف نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ مسائل فوری حل کئے جائیں۔اس موقع پرسانحہ کراچی کے شھداء کی یاد میں درجنوں شمعیں روشن کی گئیں ۔اس موقع پر متحدہ محاذِ اساتذہ پنجاب کے چیئرمین طارق محمود نے سول سوسائٹی کے افراد کا شکریہ ادا کیا ۔