سانحہ کراچی پر تمام حکمران اپنی ناکامیاں تسلیم کرکے مستعفی ہوں ،حافظ محسن جاوید

سانحہ کراچی پر تمام حکمران اپنی ناکامیاں تسلیم کرکے مستعفی ہوں ،حافظ محسن ...

لاہور(پ ر) سانحہ کراچی پر سندھ کی صوبائی حکومت سمیت تمام حکمران اپنی ناکامیاں تسلیم کرکے مستعفی ہوں دہشت گردی کی جنگ سے ملک شدید انتشار کا شکار ہو چکا ہے کوئی بھی حکومت یا حکمران اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ سمجھ نہیں آتا وزارت داخلہ کو اگر پہلے سے ہی دہشت گردوں یا بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے کی اطلاع مل جا تی ہے تو انکے سد باب کیلئے ٹھوس انتظامات کیوں نہیں کئے جاتے نیزاگرپاکستان کے چاروں صوبوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ’’را‘‘ملوث ہے تو حکومت انکے خلاف کاروائی کرنے سے کیوں گریزاں ہے؟ ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ محسن جاوید نے مر کز علامہ احسان الہٰی ظہیر شہیدؒ لارنس روڈ میں نماز جمعہ کے بعدوفود سے گفتگو میں کیا   وٹواں، وزیرآباد، گوجرانولہ سے آئے ہوئے مختلف اہلحدیث یوتھ فورس کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاحافظ محسن جا وید نے کہا سیاستدانوں کی ناکام اور عوام دُشمن پالیسیوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے جب تک ملک میں کوئی قومی سانحہ رونما ء نہیں ہوتا تب تک سیاستدان ایکدوسرے کے خاندانوں کے خلاف کیچر اُچھالنے میں مصروف ہوتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...