پنجا ب گروپ آفکالجزاور انٹل پاکستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پنجا ب گروپ آفکالجزاور انٹل پاکستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پنجاب گروپ آف کالجز اور انٹل (INTEL) پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یا داشت پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق فریقین تدریسی و سائل کے معیار میں مزید بہتری اور نو جوانوں کو مواقع کی فراہمی کیلئے مل کر کام کریں گے تاکہ 21 ویں صدی میں جدید ٹیکنا لوجی کو بروئے کار لا تے ہوئے تدریس کے شعبہ میں جدت لائی جا سکے ، پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے چیئر مین میاں عامر محمود جبکہ انٹل کی جانب سے کنٹری مینجر نوید سراج نے دستخط کیے ، اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل بھی موجودتھے، خطاب کر تے ہوئے چیئر مین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز جدید ٹیکنا لوجی کے ذریعے طلباء کے معیار تعلیم کو مزید بہتر کر رہا ہے اور ہم جدید ٹیکنا لوجی کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔ انٹل پاکستان پنجاب گروپ آف کالجز کے تمام اداروں اور الحاق شدہ اداروں کو ICT کی تر بیت فراہم کرے گا ۔اس موقع پر نوید سراج ، کنٹری مینیجر، انٹل پاکستان نے کہا کہ انٹل 1997 سے تعلیمی معیا ر کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے ۔