حکومت کلرکوں کے جائز مطالبات فوری طور پر منظور کرے، ارشد بخاری

حکومت کلرکوں کے جائز مطالبات فوری طور پر منظور کرے، ارشد بخاری

 لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ جنرل سیکرٹری ارشد بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کلرکوں کو جینے کا حق دے اور کلرکوں کے جائز مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں صوبہ خیبر پختونخواہ میں جون2014سے کلرکوں کی اپ گریڈیشن ہوچکی ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سرکاری ملازمین کو 15فیصد مہنگائی الاؤنس جولائی2014سے دیا جارہا ہے لیکن صوبہ پنجاب کے ملازمین اپ گریڈیشن سے تاحال محروم ہیں حالانہ صوبائی محتسب ایک سال قبل پنجاب حکومت کو اس کے واضح احکامات جاری کرچکی ہے لیکن پنجاب حکومت تاحال میں نہ مانوں کی رٹ پر قائم ہے اور توہین عدالت کر رہی ہے صوبہ پنجاب میں جولائی سے تا حال 10فیصد مہنگائی الاؤنس دیا جارہا ہے جو کہ ملازمین سے زیادتی ہے ارشد بخاری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب نے کہا کہ کلرکوں کے احتجاج کے باوجود حکومت کا ٹس سے مس نہ ہونا حکومتی بے حسی ہے   اگر ایپکا ملازمین نے مشترکہ احتجاج کی کال دی تو پنجاب کے تمام ملازمین سڑکوں پر ہونگے اور لاء اینڈ آرڈر کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...