شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا،عامر نواب خان

شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا،عامر نواب خان

 لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ شرپسند عناصرکو کیفرکردارتک ضرور پہنچایاجائے گاعوام صبروتحمل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،ہم اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ملک دشمن قوتیں مذہب ،منافرت اورصوبائیت کی بنیادپرہمارے درمیان دراڑاورنفرت پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں،سانحہ صفوراچورنگی کے ڈانڈے بھی اسی سازش سے جاملتے ہیں ۔پاکستان کی بقاء اورعوام کی بہبودکاراستہ باہمی اتحادویکجہتی سے ہوکرجاتا ہے۔   عامرنواب خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کوامن وآشتی اورتعمیروترقی کاگہوارہ بنانے کا تجدیدعہد کرلیا ۔ کوئی انسان کسی بیگناہ انسان کی جان نہیں لے سکتا، سانحہ صفورامیں ملوث عناصرانسان نہیں ہوسکتے۔ان درندوں کاانجام نوشتہ دیوار ہے۔وفاقی حکومت کراچی میں مارے جانیوالے اسماعیلی برادری کے ورثاکوان کی دہلیزپرانصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ صفوراچورنگی میں ملوث درندوں کودنیا کی کوئی طاقت انجام سے نہیں بچاسکتی ۔دہشت گردوں کاصفایاکرنے کے ساتھ ساتھ قیام امن کیلئے شرپسندوں کامحاسبہ بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ہرشہرمیں پائیدارامن کاقیام ہماری حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ملک میں خوشحالی اورامن کی بحالی کیلئے ہرمذہب سے تعلق رکھنے والے شہری ایک دوسرے کی مذہبی آزادی کااحترام کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...