حکومت شعبہ تعلیم کو سیاست کی نظر کر چکی ہے،یاسر گیلانی

حکومت شعبہ تعلیم کو سیاست کی نظر کر چکی ہے،یاسر گیلانی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ تعلیم کو سیاست کی نظر کر چکی ہے یہی وجہ ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظرمیں سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہو رہی ہے جو حکمرانو ں کی تعلیم دشمن پالیسی کی عکاسی کر تی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورکاور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو اہمیت دینے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...