قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت ایک لاکھ مچلکوں کے عوض منظور

قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت ایک لاکھ مچلکوں کے عوض منظور

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم ناصرہ الزام ہے کہ اس نے اپنے دیگرساتھیوں سے مل کر ایک شخص کو قتل کردیا تھا تھا جس کے بعد پولیس نے مقتول کے ورثاء کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے ،ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیا ر کیا گیا کہ اسے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے جبکہ اس کا نام مقدمہ میں نہیں تھاجبکہبعد میں اسے نامزد کیا گیا ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی طرف سے دائر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...