اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں خواتین ملزمان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے، ارشاد گجر

اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں خواتین ملزمان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے، ...

 لاہور(نامہ نگار)اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں خواتین ملزمان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگاہے ۔اس سے حوالے سے و کلاء مدثر چودھری، مرزا حسیب اسامہ، ارشاد گجر اور مجتبی چودھری کا کہنا ہے کہ قانون میں خواتین کے لئے ایک تہائی کم سزااورغربت کے باعث خواتین منشیات فروشی اور سمگلنگ کے مکروہ دھندے شامل ہورہی ہیں۔اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں خواتین ملزمان کی تعدادمیں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے،روزانہ کی بنیادپر2سے 4خواتین کوٹرائل یاجسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیاجاتاہے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی اورسمگلنگ میں خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے کیونکہ پکڑے جانے اور جرم ثابت ہونے پر خواتین کو مردوں کے مقابلے میں ایک تہائی سزا ملتی ہے۔اینٹی نارکوٹکس قانون میں خواتین کے لئے نرمی اور لچک رکھی گئی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات فروش اور سمگلر خواتین کو لالچ دے کر اپنے مکرہ دھندے شامل کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...