حبس بے جاء کی درخواست پر7سالہ کے بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جاء کی درخواست پر7سالہ کے بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جاء کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے7سالہ کے بچے کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں فوزیہ بی بی نے دائرحبس بے جاء کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کی شادی اکرم سے ہوئی جس سے ایک بیٹا عدنان پیدا ہوا ،کچھ روز قبل اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا ۔ ۔  ۔۔ ،عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ اونے بچے اور والد کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے فریقین کو راضی نامہ کرنے کے لئے وقت دیا ،بعدازاں راضی نامہ نہ ہونے پر عدالت نے بچہ درخواست گزار ماں کے حوالے کرتے ہوئے حبس بے جا کی دائردرخواست نمٹا دی ۔