قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کی جانب سے دائردرخواست ضمانت خارج کر دی ۔ملزم اکبرکے خلاف تھانہ کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے ،استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزم نے نشہ کی حالت میں معمولی تلخ کلامی کے بعد طیش میں آکر ایک شخص کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا   ،عدالت نے وکلاء اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی طرف سے دائردرخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...