ایف بلاک ممبران جلد اپنے پلاٹوں میں مکان بنا سکیں گے، کرنل (ر)اطہرنصیر

ایف بلاک ممبران جلد اپنے پلاٹوں میں مکان بنا سکیں گے، کرنل (ر)اطہرنصیر

لاہور (پ ، ر)جرنلسٹ کالونی ایف بلاک میں ٹاؤن پلاننگ کیلئے اجلاس بلا لیا ایل ڈی اے سے جلد اس کا تخمینہ لگوا کر کام شروع کر دیا جائیگا،ممبران جلد اپنے پلاٹوں میں مکان بنا سکیں گے ، ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر صحافی کالونیز پنجاب کرنل (ریٹائرڈ)اطہر نصیر نے کور کمیٹی کے وفد سے ایف بلاک کی اراضی پر سائٹ کا وزٹ کروانے کے دوران کیا ۔اس موقع پرچیئرمین کور کمیٹی شیر افضل بٹ ، سینئر وائس چیئرمین مقیم چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری عمران علی کے علاوہ ایف بلاک کے سینئر ممبران زاہد شفیق طیب ، خواجہ ریاض اویس ، انعام الحق علوی ،ستار چوہدری ، محمد آصف ، کوثر شمسی اور دیگر بھی موجود تھے۔سائٹ وزٹ کے دوران کرنل اطہر نصیر نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی میں ایف اوربی بلاک کے مسائل بھی جلد سے جلد حل ہوں اور صحافیوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب پور اہوجائے۔ دریں ا ثناء ایف بلاک کور کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس چیئرمین شیرافضل بٹ کی زیرصدارت پریس کلب پہاڑی پر منعقد ہوا جس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے ایف بلاک ممبران کو سائٹ وزٹ کروانے پر ایڈمنسٹریٹر کرنل اطہر نصیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...