پنجاب حکومت بنیادی سہولتوں کی فراہمی ناکام ہو چکی ہے،نصیر احمد

پنجاب حکومت بنیادی سہولتوں کی فراہمی ناکام ہو چکی ہے،نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد،عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، ابو ہاشمی ، اختر شاہ ، شبانہ اظہر چوہدری ، حسن ایوب نقوی ، سیف اللہ کھوکھر ،شیخ جمال احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے صحت کی سہولتوں کے لئے مختص فنڈ بھی دیگر شعبوں میں استعمال ہور ہاہے فنڈ نہ ہونے سے لاہور کے تمام ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر نہ ملے جس سے مریض تڑپ تڑ پ کر مر رہے ہیں ، ہسپتالوں کی حالت زار انتہائی مخدوش ہے ، پنجاب حکومت میٹرو ٹرین کے نام پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیکن بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی ہے   اساتذہ تعلیمی سہولتوں کی عدم فراہمی اور تنخواہوں میں اضافے کے لئے مال روڈ پر ہڑتا ل کئے بیٹھے ہیں لیکن ابھی تک کسی وزیر و مشیر نے ان سے رابطہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شعبہ جات ابتری کا شکار ہیں پولیس کے پاس جدید ہتھیار نہ ہونے سے لاقانونیت میں حد درجہ اضافہ ہوچکا ہے ، روزانہ صرف لاہور میں کروڑوں روپے کی ڈکیتیاں ہو رہی ہیں ، قبضہ گروپ بھتہ خوری ، قتل و غارت و چوروں میں سابق سالوں کی نسبت تشویش ناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نام نہاد میگا پراجیگٹ کی بجائے عوام کو بنیادی سہولتوں کی جانب زیادہ توجہ دے اور فنڈ فراہم کرے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور جلد ہی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے عوامی شعوری مہم چلائے گی اور اس مقصد کیلئے سیمینار کے ساتھ ساتھ ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...