عبدالحفیظ احمد کی رحلت پر ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

عبدالحفیظ احمد کی رحلت پر ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

 لاہور ( وقائع نگار ) انجمن تاجران اُردو بازار کے تحت بازار کے بزرگ تاجر اور اور نائب صدر جماعت اسلامی لاہور عبدالحفیظ احمد کی رحلت پر ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی ۔ جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کی خدمات کو بھرپور اندا ز میں خراج تحسین پیش کیا گیا    صدر خالد پرویز نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ’ مرحوم اُردو بازار کی پہچان اور آبرو تھے ۔ ایک ایسے شخص جو کاروباری دیانت اور شخصی شرافت کی مثال تھے ۔ ان کی رحلت سے اُردو بازار کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ تعزیتی اجلاس میں سانحۂ کراچی میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے اسماعیلی بھائیوں کے لیے بھی دُعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...