پیپلزپارٹی اسماعیلی فرقے پر حملے کو اپنے اوپر حملہ تصور کرتی ہے،زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی اسماعیلی فرقے پر حملے کو اپنے اوپر حملہ تصور کرتی ہے،زاہد ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے نائب صدر زاہد ذولفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اسماعیلی فرقے پر حملے کو اپنے اوپر حملہ تصور کرتی ہے اور اپنا نقصان سمجھتی ہے پیپلزپارٹی لاہور سانحہ کراچی بس پر حملے کی بھرپور مذمت کرتی ہے ایسا لمناک واقعہ درندہ صفت لوگ ہی کرسکتے ہیں یہ لوگ انسانیت کے نام پر داغ ہیں پیپلزپارٹی ملک سے ایسے ظالم درندوں اور تنظیموں کا خاتمہ چاہتی ہے پیپلزپارٹی ملک میں امن اور سکون چاہتی ہے تاکہ ملک خوشحالی کی راہ پر چل سکے سانحہ کراچی کا واقعہ ان لوگوں کی جانوں کا ضیاع ہے جنہوں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہوئی ہیں یہ حملہ ان معصوم اور بیگناہ لوگوں پر ہی نہیں بلکہ پاکستان اور بانی پاکستان پر حملہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ بانی پاکستان محمد علی جناح بھی اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھتے تھے    ان کی برادری کا قتل انکے قتل کے مترادف ہے اور ہم ان سے شرمندہ ہیں اتنی زیادہ بے دردی سے انسانیت کا قتل ظالم شیطان صفت لوگوں کا کام ہے انکا اس دنیا میں رہنے کا کوئی حق نہیں وہ انسانیت کے نام پار داغ ہیں پیپلزپارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان قاتلوں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...