مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی تشویشناک ہے،میاں مقصود

مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی تشویشناک ہے،میاں مقصود

لاہور(نمائند ہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ دوائیاں سرکاری اسپتالوں میں نہیں ملتیں ،دوائیاں بہت ہی مہنگی ہیں وہ بھی دو نمبر، جان بچانے والی دوائیوں کی مارکیٹ میں عدم دستیابی بھی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال نہیں کی جاتی بلکہ مریضوں کو ڈاکٹر اپنے پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے بھیجتے ہیں ۔وہاں ڈاکٹر صاحبان اپنی من مانیاں کرکے بھاری فیس مریضوں سے وصول کرتے ہیں۔ دوسرے ملکوں میں عوام کا سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج معالجہ کیاجاتا ہے اور دوائیاں بھی سرکاری اسپتالوں میں مفت مہیا کی جاتی ہیں۔   جس سے عوام کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی ۔لہذا حکومت پاکستان کو بھی اس اہم انسانی ضرورت کی طرف خصوصی توجہ دینی ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ لیکن ہمارے ملک میں محکمہ تعلیم میں بھی انتہادرجہ کی کرپشن پائی جاتی ہے اگر کوئی ملازم دوران سروس فوت ہوجاتا ہے تو اس کے لواحقین کو تنگ کیاجاتا ہے کبھی کہتے ہیں فنڈز نہیں ہیں جب فنڈز ہوتے ہیں تو بہت سے اعتراضات لگا کر لواحقین کو بروقت واجبات کی ادائیگی کیلئے ذلیل وخوار کیاجاتا ہے اور بھاری رشوت کا تقاضا کیاجاتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...