گلگت انتخابات ،اسلامی تحریک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے مابین مذاکرات

گلگت انتخابات ،اسلامی تحریک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے مابین مذاکرات

 لاہور( وقائع نگار) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان نے اسلامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان گلگت بلتستان انتخابات میں انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو سفارشات مرتب کرکے اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا ہے کہ جامعہ روحانیت کے توسط سے اسلامی تحریک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں دونوں جانب سے چار چار ممبران کو لیاگیاہے نیزدوسری سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس کے جلد نتائج سامنے آنے کا امکان ہے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے یہ کمیٹی سفارشات مرتب کر ے گی اور اس کے بعد ایک جامع رپورٹ تیارکرکے مرکزی قیادت کو پیش کر ے گی ۔     جس کے بعد انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ مرکزی قیادت گلگت بلتستان کے عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...