پولیس کے معاملات کو آن لائن کر دیا ‘ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے

پولیس کے معاملات کو آن لائن کر دیا ‘ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ...

لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر کے باسیوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر15کی اپ گریڈیشن ،ای میل سروس،ایس ایم ایس سروس اور ہاٹ لائن کا اجراء لاہور پولیس کے تاریخی اقدامات ہیں ۔ پوری لاہور پولیس کے معاملات کو آن لائن کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں گے۔ان منصوبہ جات کے ذریعے پولیس کا عوام کی طرف رسپانس ٹائم انتہائی کم ہوجائے گاجس سے پولیس کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گااور عوام کے اندرپولیسنگ کااعتماد بھی بحال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات روائتی تھانہ کلچر کو تبدیل کر کے عوام دوست پولیس کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ سائلین تھانے کو اپنا ریلیف سنٹر کے طور پر اپنا سکیں ۔ان تمام منصوبہ جات کو عوام کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب نے بھی سراہا ہے اور پورے پنجاب میں ایسے تاریخی اقدامات کرنے کی پرپوزل بھی دی ہے۔ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ ان منصوبہ جات کی خوبصورتی یہ ہے کہ ان میں اہلکاروں کے رسپانس ٹائم کو بھی مانیٹر کیا جائیگاتاکہ مزید کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے جس کی ہفتہ وار اور ماہانہ رپورٹ مرتب کی جائیگی۔شہر کے باسی اب مسائل کے حل کے لیے پولیس کو 8330پر میسج، 042-111-906-906 پر کال اور complaint@lahorepolice.gov.pkپرای میل کر سکتے ہیں جن کو رسپانس دینے کے لئے جدید ترین 15سنٹر اور آن لائن کمپلینٹ سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پڑھے لکھے نوجوانوں کو تعینات کیا گیا۔ان اقدامات سے پولیس کو عوام کی خدمت کرنے میں بڑی حد تک مدد فراہم

مزید : علاقائی


loading...