ماڈل ٹاؤن،دوست سے ملنے کیلئے آنیوالے نوجوان کا بیدردی سے قتل

ماڈل ٹاؤن،دوست سے ملنے کیلئے آنیوالے نوجوان کا بیدردی سے قتل

لاہور(کرائم سیل)ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں دوست کے گھر دوست کا پر اسرار قتل ،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔اہل علاقہ اور پولیس کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی امداد سی بلاک ماڈل ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا۔اس کا دوست شفیق جو کہ درزی کا کام کرتا تھا اس کے گھر آیا ،رات گئے جب امداد گھر واپس آیا تو اس نے شفیق کی نعش گھر میں پڑی ہوئی دیکھی جس کے سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کیا گیا تھا۔اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔جبکہ امداد موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول کی نعش کے پاس سے شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں شبہ ہے کہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے لیکن اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...