آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
ذرائع کے مطابق شریف پورہ کے علاقہ میں الیاس کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں محسن سلیم کے گھر کے کچن میں آگ لگنے سے کچن کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔