صوبائی دارالحکومت‘ ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ‘ زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت‘ ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ‘ زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا اور مزاحمت پر متعدد شہریوں کو تشدد کر کے زخمی کردیا-ذرائع کے مطابق نشتر کالونی میں مقامی کمپنی کی بس ورکروں کو لیکر جارہی تھی کہ دیو پل پر ناکہ لگا کر کھڑے 9ڈاکوؤں نے بس کو روک لیا تمام مسافروں کو یرغمال بنا کر ان سے درجنوں موبائل اور 54ہزار کی نقدی لوٹ کر مزاحمت پر متعدد مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔شادباغ رنگ روڈ پر واقع پٹرول پمپ سے چار ڈاکوؤں نے عملہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 16ہزار نقدی اور گارڈ سے رائفل چھین لی ۔ساندہ بھاتیانوالہ میں واقع آصف کی دکان سے تین ڈاکوؤں نے 75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ چوہنگ میں اسماعیل سے دولاکھ80ہزار،گوالمنڈی میں ناظم اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ70ہزار،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں ولید سے 85ہزار،جوہرٹاؤن میں تسلیم سے 70ہزار،نواب تاؤن میں سمیع سے 50ہزار،سندر میں طارق سے 35ہزارشاہدرہ ٹاؤن میں زاہد سے موٹرسائیکل اور 40ہزار،غازی آباد مں فہیم اور اسکی فیملی سے 14ہزارکی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ جنوبی چھاؤنی میں لیاقت کے گھر سے چور11لاکھ اور سندر میں جواد کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ کاہنہ میں عباس ،ستوکتلہ میں قیصر،ہنجروال میں عمران،غالب مارکیٹ میں ایاز، ڈیفنس سی میں نسیم ہربنس پو رہ میں عابد ، ساندہ میں الیاس اور عابد کی مو ٹرسائیکلیں اور جوہرٹاؤن میں غفار،نواں کوٹ میں راشد اور مغل پو رہ میں نصیر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -