انڈر پاس سے کود کر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت نہ ہو سکی

انڈر پاس سے کود کر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت نہ ہو سکی

لاہور(کرائم سیل)دھرم پورہ کے علاقے میں انڈر پاس سے کود کر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت نہ ہو سکی، 30سالہ نامعلوم خاتون نے انڈرپاس پل پر چڑھ کرچھلانگ لگا دی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مریض تھی اوراس سے قبل بھی وہ دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی تھی بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی نامعلوم خاتون کی ورثا کی تلاش جاری ہے تاہم پولیس ابھی تک اس کے ورثا کی تلاش ہے پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے دو روز قبل انڈر پاس پل پر چڑھ کرچھلانگ لگائی وہ ایک کار کے بونٹ پر جا گری اورپھرسڑک پر گر کر ٹائروں کے نیچے آکرکچلی گئی ۔خاتون پاگل تھی وہ دو سال سے نہر کے کنارے جونپڑی بنا کر رہ رہی تھی۔ اس دوران اس نے دو مرتبہ خودکشی کی کوشش بھی کی ۔اس کے ورثا کی تلاش کی جا رہی ہے ۔تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہ ہو سکی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...