بادامی باغ میں چھت گرنے سے کمسن بچی جاں بحق 2افراد شدید زخمی
لا ہور (شعیب بھٹی ) بادامی باغ کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 2 سالہ بیٹی ہلاک اور ما ں سمیت بھا نجا ملبے تلے د ب کر زخمی ہو گئے۔اید ھی ایمبولنس نے زخمیو ں کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہا ں طبی امداد دی جا ر ہی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق بادامی باغ کے رہائشی محنت کش محمد احمد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر مین موجود تھا کہ اچانک ان کے کمرے کی بوسیدہ حال چھت اچانک ان گری جس کے نتیجے میں محمد احمد کی بیوی نغمہ بی بی ،2 سالہ بیٹی نمرہ اور بھانجا احمد زخمی ہو گئے۔ملبے تلے دبنے سے بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔جبکہ دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پو لیس نے جا ں بحق ہو نے وا لی 2سا لہ نمر ہ کی نعش ضرروی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ نعش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ،جسے بعدزا ں مقامی قبر ستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔