لیاقت آ بادکی 8سالہ بچی بہا ولنگر سے بازیاب، ہمسائی ملز مہ گر فتار
لاہور(کرائم سیل)لیاقت آ باد کے علاقہ سے چند روز قبل اغوا ہو نے والی 8سالہ بچی بہا ولنگر سے انوسٹی گیشن پو لیس نے با زیا ب کر تے ہوئے مغوی کی ہمسائی ملز مہ کو گر فتار کر تے ہو ئے حوالات میں بند کر نے کے بعد کاروائی کا آ غا ز کر دیا ،بتا یا گیا ہے کہ لیا قت آ باد کے علاقہ کے رہائشی غلام فرید نا می کی 8سالہ بیٹی آ سیہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسے اغوا کر لیا گیا۔شک کی بینہ پر گز شتہ روز انوسٹی گیشن پو لیس نے عائشہ نا می ہمسائی سے تفتیش کی تو اس نے بچی کے اغوا کا عتراف کر لیا۔ بچی کو بہاو لنگر کے ایک گاؤں سے با زیاب کر وا کر ماں باپ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزمہ کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔