خاتون کار سوار نے ٹکڑ مار کر 7رکشے تباہ کر دیئے

خاتون کار سوار نے ٹکڑ مار کر 7رکشے تباہ کر دیئے

لاہور(کرائم سیل)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں کار سوار دوشیزہ نے ٹکڑ مار کر 7رکشے تباہ کر دیئے۔پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقہ گرو مانگڑ روڈ پر سڑک کنارے قطار میں رکشے کھڑے تھے اس داران تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ان سے ٹکڑا گئی۔جس کے نتیجے میں سڑک پر کھڑے رکشے بری طرح تباہ ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کو حراست میں لے لیا۔حادثہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی


loading...