ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی سٹی اور ایس پی مجاہد کا لاہور ایئر پورٹ کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی سٹی اور ایس پی مجاہد کا لاہور ایئر پورٹ کا دورہ

 لاہور(کرائم سیل)زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی سٹی اور ایس پی مجاہد کا لاہور ایئر پورٹ کا دورہ ،سکیورٹی معاملات اور روٹ کا جائزہ لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ19مئی کوپاکستان آنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس پی سٹی اور ایس پی مجاہد کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ کا دورہ کیا ۔ ٹیم کے آمد سے قبل سکیورٹی اور روٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر پولیس کے دیگر افسران بھی بھاری نفری کے ساتھ ان افسران کے ہمراہ تھے

مزید : علاقائی


loading...