پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 634ٹریفک حادثات،494 زخمی

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 634ٹریفک حادثات،494 زخمی

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 634ٹریفک حادثات میں494شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ231افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 271 ڈرائیورز، 21 کم عمر ڈرائیور، 343 مسافر اور 119 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ118ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 116 ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں 75 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں 49 حادثات میں54متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی


loading...