1769گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ نوٹسز بھجوائے‘ معذرت کرنیوالوں نے مہذب شہری کا ثبوت دیا

1769گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ نوٹسز بھجوائے‘ معذرت کرنیوالوں نے مہذب شہری کا ...

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کر کے فرار ہونے والے 1769 گاڑیوں کے مالکان کے گھروں میں وارننگ نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں۔ متعدد افراد نے نوٹسز کے جواب میں معذرت نامہ لکھ کر دیا جو کہ مہذب شہری ہونے کا ثبوت ہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا ویجی لینس سیل ٹریفک اہلکاروں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ شہر میں ہونے والی وائلیشن پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ویجی لینس سیل کے اہلکار مختلف ٹریفک وائلیشنز کر کے فرار ہونے والی گاڑیوں کی تصاویر بنا کر ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ سے انکے گھر کے ایڈریس پر وارننگ نوٹسز جار ی کرتے ہیں۔ ابتک 1769 گاڑی مالکان کے گھروں میں نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں۔ متعدد افراد نوٹسز کے بعد سی ٹی او آفس آکر معذرت نامہ لکھ کر دے چکے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...