سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

 لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ گزشتہ روز بھی پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے 10سے12بجے تک احتجاج کیا جبکہ جوئی بھی حکومتی نمائندہ مذاکرات کرنے کیلئے نہ پہنچا جس پر پنجاب سوس سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک روزانہ کی بنیاد پر 10سے 12بجے تک احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام عارضی الاؤنسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے۔تمام سرکاری اداروں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ،گورنر سیکرٹریٹ،ہائی کورٹس،صوبائی اسمبلی اور دیگر محکمہ جات کی تنخواہوں اور الاؤنسز کو یکساں کر کے سیکرٹریٹ ملازمین کی احساس محروم ختم کی جائے اور صبہ پنجاب میں بھی دوسرے صوبوں کی طرز پر اپ گریڈیشن کی جائے۔ حتجاج

مزید : صفحہ آخر


loading...