پاکستان علماء کونسل کی اپیل پرسانحہ کراچی کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پرسانحہ کراچی کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل ،سنی اتحاد کونسل ،جمعیت علماء اسلام ،جمعیت علماء پاکستان،جمعیت اہلحدیث نے دہشتگردی ،انتہا پسندی اور سانحہ کراچی کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا ۔ پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) سے متصل ملک بھر کی 76ہزار چار سو سے زائد مساجد میں مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں۔کراچی ،اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور،کوئٹہ ،پشاور،ملتان،فیصل آباد ،ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان،گوجرانوالہ، سرگودھا، خوشا ببھکر ، خانیوال ، ساہیوال ، سیالکوٹ ،گجرات،چکوال سمیت دیگر شہروں میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء، خطباء، آئمہ مساجد نے کہا کہ سانحہ کراچی پاکستان کی داخلی سالمیت پر حملہ ہے۔ کراچی میں معصوم شہرہوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کا پاکستان کو کمزور کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ دہشتگردی ،انتہا پسندی پھیلاکر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔پوری قوم دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کو وطن عزیز میں سرگرم غیرملکی قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کے نیٹ ورک پر کڑی نظر رکھنی چاہئے۔کراچی پاکستان کا بڑا صنعتی شہر ہے ۔کراچی میں ہونے والا افسوسناک واقعہ ملک کو معاشی طور پر کمزور پرکمزور کرنے کی سازش ہے۔ یوم احتجاج

مزید : صفحہ آخر


loading...