پنجاب حکومت کا لاہور اور کابل کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا لاہور اور کابل کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ

لاہور(محمد نواز سنگرا)پنجاب حکومت کا لاہور کو کابل کے ساتھ جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ،مسودہ ڈی سی او لاہور کا بھجوا دیا گیا جس پر مزید کام جاری ہے ۔تمام امور مکمل ہونے پر لاہور اور کابل کو جڑواں شہر قراردینے کیلئے معاہدے پر دستخط ہونگے جس سے دونوں شہروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی اور تجارت سمیت اہم پہلوؤں کے حوالے سے پاکستان کادل اور افغانستان کا دارلحکومت مل کر کام کر سکیں گے۔تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور کو افغانستان کے دارلحکومت کابل کے ساتھ جڑواں شہر قرار دیا جائے تاکہ دونوں شہر ایک دوسری کی ترقی کیلئے کردار ادا کرسکیں اور کابل اور لاہو رکی عوام کو بھی ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکے۔جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے اور مسودہ ڈی سی لاہور کو منتقل کیا جا چکا ہے جس پر ضلعی حکومت مزیدکام کر رہی ہے اور تمام امور مکمل ہونے کے بعد لاہور اور کابل کو سسٹر سٹی قرار دینے کا معاہدہ کیا جائے گا جس کیلئے لاہور یا کابل کسی ایک شہر کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔معاہد ہ طے پاجانے کے بعد پاکستان کے دل اور افغانستان کے دارلحکومت کی عوام باہم ایک دوسرے کے قریب ہو جائے گی ۔جس سے تجارت اور ثقافت بھی قریب آئے گی اور لاہور اور کابل سے مختلف اشیاء کو دونوں شہروں میں پہنچایا جائے گا۔ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور دیگر مختلف پہلوؤں کے حوالے سے دونوں شہر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر سکیں گے۔ جڑواں شہر

مزید : صفحہ آخر


loading...