حکومت کا عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا ریکارڈ مایوس کن ہے،وٹو

حکومت کا عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا ریکارڈ مایوس کن ...

 لاہور(خصوصی رپورٹ)میاں منظور احمد وٹو، صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا ریکارڈ مایوس کن ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کا وعدہ، غریبوں کو سہولت دینے، باسپتی کے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے یا کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا وعدہ ہو۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے کل کے 3ارب روپے کے رمضان پیکج کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا کہ اسکا انجام بھی ماضی کے پیکجوں جیسا نہ ہو جن سے غریبوں کو ریلیف ملنے کی بجائے تکلیف ملی اور اسطرح رمضان پیکج کے مقاصد کو خیرباد کہہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ جب غریب لوگ رمضان بازاروں، یوٹیلٹی سٹورز اور دوسری قائم شدہ دکانوں پر خوردنی اشیاء خرید نے جائیں تو انکو (Out of Stock) کے بہانے سے خوردنی اشیاء کی فراہمی سے محروم نہ رکھا جائے۔ وٹو

مزید : صفحہ آخر


loading...