لیسکوکی رحمان پورہ سب ڈویژن سے 200 کے وی کا ٹرانسفارمر چوری

لیسکوکی رحمان پورہ سب ڈویژن سے 200 کے وی کا ٹرانسفارمر چوری

 لاہور(کامرس رپورٹر)لیسکو کی رحمان پورہ سب ڈویژن میں گزشتہ رات چور 200 کے وی کا ٹرانسفارمر لے گئے ۔ ایس ڈی او نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق رحمان پورہ سب ڈویژن میں سی بلاک میں 125 سی کے سامنے سڑک کنارے لگا 200 کے وی کا ٹرانسفارمر چور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات کو سوا دو بجے سے سوا تین بجے تک ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے دوران اتار کر لے گئے ۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ختم ہونے کے کئی گھنٹے بعد بھی جب بجلی نہیں آئی تو اہل علاقہ نے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ٹرانسفارمر ہی غائب ہے ۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر سب ڈویژن کو اطلاع دی ایس ڈی اور بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ بعد ازاں ایس ڈی او کی جانب سے تھانہ وحدت کالونی میں نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ ٹرانسفارمر چوری

مزید : صفحہ آخر


loading...