لاہور سٹاک ایکسچینج کا ’’کے الیکٹرک‘‘کے فرسٹ سکوک سرٹیفکیٹس ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور سٹاک ایکسچینج کا ’’کے الیکٹرک‘‘کے فرسٹ سکوک سرٹیفکیٹس ڈی لسٹ کرنے ...

لاہور(کامرس رپورٹر)’’کے الیکٹرک لمیٹڈ‘‘ کی طرف سے 750 ملین روپے کے جاری کئے جانے والے فرسٹ سکوک سرٹیفکیٹس 13 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر لاہور سٹاک ایکسچینج سے 18 مئی 2015 سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ سکوک سرٹیفکیٹس لاہور سٹاک ایکسچینج پر26 مارچ 2014 کو لسٹ کئے گئے تھے جن کیلئے انوسٹرز نے درخواستیں24 فروری 2014 کو جمع کروائی تھیں ۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کی مینجمنٹ کے مطابق کیونکہ سکوک ہولڈرز کو طے شدہ مدت میں منافع کے ساتھ اصل رقم کی ادائیگی 13 ماہ میں کر دی گئی ہے جس کی تصدیق کے الیکٹرک لمیٹڈ کے آڈیٹرنے12 مئی 2015 کو جاری کئے گئے سرٹیفکیٹس سے کر دی ہے کمپنی کی طرف سے تمام ریگولیٹری ضروریات پر عمل در آمد مکمل کرنے کے بعد لاہور سٹاک ایکسچینج نے کے الیکٹرک لمیٹڈ کی طرف سے جاری کئے گئے فرسٹ سکوک سرٹیفکیٹس کو 18 مئی 2015 سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری نے کے الیکٹرک لمیٹڈ مینجمنٹ اور سکوک ہولڈر ز کے ساتھ ساتھ تمام سرمایہ کاروں کو مبارک باد پیش کی ۔ انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے سکوک کی کامیابی کے ساتھ13 ماہ مکمل کرنے سے انوسٹرز کا اعتماد بحال ہو گا اور سرمایہ کاروں کا سٹاک ایکسچینج اور لسٹڈ کمپنیوں پر بھروسہ مضبوط و مستحکم ہو گا۔ سکوک سرٹیفکیٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...