ملک کے بیشتر علاقوں میںآئندہ 2 روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہیگا،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میںآئندہ 2 روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہیگا،محکمہ ...

لاہور (وقائع نگار) سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے جبکہ پنجاب کے شمالی علاقہ جات میں ہلکی دھوپ اور ہوائیں چلتی رہیں۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ، بلوچستان، وسطی/ جنوبی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخواہ) میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہوراور ہزارہ ڈویژن میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ47، راولپنڈی35،راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 12،مظفرآباد11، لاہور(سٹی)، گجرات 09، سیالکوٹ (کینٹ)08،قصور07، مری 04، گوجرانوالہ،کوٹلی، لاہور(ائیرپورٹ)،اسلام آباد(زیروپوئنٹ )، منگلا 03، کاکول02 اور منڈی بہاوٰالدین میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو45، لسبیلا،مٹھی، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور موہنجوداڑو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ موسم

مزید : صفحہ آخر


loading...