ایگری کلچر ٹیکس ،ناقص کارکردگی والے افسروں کیخلاف وزیر اعلیٰ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

ایگری کلچر ٹیکس ،ناقص کارکردگی والے افسروں کیخلاف وزیر اعلیٰ کو آگاہ کرنے ...

 لاہور(اپنے نمائندے سے )بورڈ آف ریونیو کے شعبہ ٹیکس کی جانب سے ایگری کلچر انکم ٹیکس کی وصولی اور زیر التواء ریونیو کی ریکوری میں غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے محکمہ ریونیو کے انتظامی افسران کے خلاف تحریری رپورٹس کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سخت پالیسی اپنانے پر فیصل آباد کی تحصیل سٹی کی کارکردگی کو ڈھال بناتے ہوئے باقی تحصیلوں کی بری کارکردگی کو چھپانے کی کوششیں رائیگاں جانے کا خدشہ لاحق ہو گیا ،تحصیل صدر 26فیصد،چک جھمرہ11فیصد ،جڑانوالہ 23فیصد،سمندری 25فیصد ،تاندلیانوالہ 24فیصد کے ٹارگٹ کو مکمل کرتے ہوئے ناصرف ضلع فیصل آباد کی کارکردگی کو غیر تسلی ظاہر کروانے میں سرفہرست نظر آئے بلکہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دیئے جانے والے ٹارگٹ کو بھی ہوا میں اڑاتے ہوئے دیکھائی دیئے ،دوسری جانب فیصل آباد کی تحصیل سٹی کے اکیلے اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے ضلع فیصل آباد کی ایڈمنسٹریشن ریکوری کیلئے بورڈ آف ریونیو پنجا ب سے مزید ٹائم فریم بڑھانے کیلئے متحرک نظر آرہی ہے ،بورڈ آف ریونیو پنجاب ہیڈ کوارٹر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے بھر کے اضلاع میں ریونیو کی انتظامی عہدوں پر براجمان آفیسروں کو واضح طور پر فل بورڈ میٹنگ میں آگاہ کر دیا تھا کہ ریکوری اور گورنمنٹ کے واجبات میں کوتاہی غفلت اور لاپرواہی کا اب تصور بھی نہیں کیا جائے گا،اس حوالے سے کوتاہی کی صورت میں محکمہ ریونیو کی ذمہ دار انتظامیہ اس محکمے سے فارغ ہونے کیلئے خود کو تیار سمجھے گی ،جبکہ اس ضمن میں ممبر ٹیکسز پنجاب کی جانب سے صوبے کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور ڈی سی او زکو ایک تحریر ی چھٹی دیتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دیئے جانے والے ٹارگٹ کو جلد از جلد پورا کرنے کی ہدائت فرمائی گئی ہے جو کہ ضلع فیصل آبا د کی زیادہ ایڈمنسٹریشن نے قبول نہ کی ہے ،ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب ضلع سطح پر آنے والی کارکردگی اس حوالے سے جوابی کاروائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں اور بورڈ آف ریونیو میں ضلع فیصل آباد کی جانب سے آنے والی ایگری کلچر انکم ٹیکس کی رپورٹس کے بعد سوائے تحصیل سٹی کے اسسٹنٹ کمشنر شارخ نیازی کے علاوہ باقی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بری کارکردگی اور اپنے بنیادی کام سے غفلت برتنے کے پیش نظر چارج شیٹ کرنے کا بھی خدشہ لاحق ہے اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے تحریری طور پر تمام اضلاع کے ڈی سی او ز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت کمشنرز کو بھی وقفے وقفے سے تحریری طور پر چھٹیوں کے ذریعے کارکردگی کو بہتر بنانے اور حکومتی خزانے میں ٹارگٹ کے مطابق ریونیو جمع کروانے کی ہدائت کی جارہی ہے ذرائع کا کہنا ہے اس دفعہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کسی بھی قسم کی نرمی برتنے کو تیار نہ ہیں دوسری جانب فیصل آباد کی ایڈمنسٹریشن کی نیندیں بھی حرام ہو چکی ہے اور اس ضمن میں ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کی جانب سے بھی ہنگامی میٹنگ کی گئی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بورڈ آف ریونیو کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کی ہدائت دی گئی ہے جبکہ دوران میٹنگ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو واضح کر دیا گیا ہے کہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والوں کے خلا ف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،بصورت دیگر وہ اپنے ٹارگٹ کے مطابق ریکوری حکومتی خزانے میں جمع کروائیں۔ ایگری کلچر ٹیکس

مزید : صفحہ آخر


loading...