پٹواریوں کا بستہ الاؤنس5 روپے سے بڑھاایک ہزار روپے کر دیا گیا

پٹواریوں کا بستہ الاؤنس5 روپے سے بڑھاایک ہزار روپے کر دیا گیا

 لاہور(عامر بٹ سے )بورڈآف ریونیو پنجا ب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائت پر صوبے بھر کے پٹواریوں کو بستہ الاؤنس5 روپے ماہانہ سے1ہزار روپے اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں مہینے کے 16دنوں کا8 ہزار سے 12ہزار الاؤنس فکس کر دیا ہے ،معلومات کے مطابق لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سسٹم کی وجہ سے صوبے بھر کے پٹواریوں کی جانب سے ہڑتا ل کی گئی تھی اور اپنے جائز مطالبات حکومت پنجاب اور بورڈآف ریونیو کے اعلیٰ افسران کے سامنے رکھے تھے جس کی باقاعدہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی تھی جس کے بعد ہڑتالی کیمپ ختم کر دیئے گئے ،گزشتہ دنوں بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کے زیر نگرانی ہونے والی میٹنگ میں پٹواریوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات پر نظر ثانی کی گئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائت پران میں سے 2مطالبات پر باقاعدہ عمل درآمد کرنے کی چٹھی بھی جاری کر دی گئی ہے جن میں سرفہرست بستہ الاؤنس او ر دوسرے نمبر پر ٹی اے ڈی اے کی مد میں ایک خاص بجٹ مختص کر دیا گیا ہے مزید معلوم ہواہے کہ بستہ الاؤنس جو کہ ریونیو ریکارڈ کی مینٹینس کی مدمیں قبل ازیں بھی دیا جارہا تھا وہ اس طریقے سے ملتا رہے گا تاہم 1ہزار روپے ماہانہ بنیاد پر بھی پٹواریوں کو الگ سے دیئے جائیں گے، اس طرح فیلڈ میں عدالتوں ،گندم کی تقسیم ،نشاندہی ،پیمائش ،سرکاری عمارتوں اور دیگر حکومتی اضافی ذمہ داریوں میں سب سے آگے پائے جانے والے ریونیو سٹاف کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں بھی الگ بجٹ دیا جارہا ہے بجٹ کے مطابق پٹواریوں کے لئے مہینے کے 16دنوں کے دوران ان کی سفری اور ڈیوٹیوں کے مطابق ٹی اے ڈی اے بل دیا جائے گا ،قانگو کو مہینے میں 18دن ٹی اے ڈی اے اور ان کی ذمہ داریوں و خدمات کے عوض حکومت فکس کرتے ہوئے دے گی ،تاہم دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قبل ازیں بھی جو ٹی اے ڈی اے حکومت کی جانب سے دیا جارہا تھا وہ انتہائی کم تھا،جو کہ بڑی مشکل سے ڈی سی او ز کے دفاتروں تک ہی محدود تھا ،تحصیلدار ،نائب تحصیلدار ،قانگو،اور پٹواریوں کی بڑی تعداد نے مکمل طور پر ان ٹی اے ڈی اے سے محروم نظر آرہی ہیں ،یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بستہ الاؤنس کی مد میں دفتر لینڈ ریکارڈ پنجاب کا عملہ بڑی تندہی سے پٹواریوں کے حقوق غضب کرتے ہوئے بستہ الاؤنس ہڑپ کرنے میں مصروف ہے ۔ بستہ الاؤنس

مزید : صفحہ آخر


loading...