3 سال سے تحصیلدار پوسٹ پرتحریری امتحان کا نتیجہ جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے 3سال قبل تحصیلدار کی 45اسامیوں پر تقرر کے لئے ہونے والے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس کوہدایت کی ہے کہ اس درخواست کو سماعت کے لئے متعلقہ بنچ کو بھیجا جائے ۔فاضل جج نے صفدر اقبال بھٹی کی طرف سے دائراس درخواست کی اعتراض کیس کے طور پر سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کی طرف سے لگایا گیا اعتراض ختم کردیا ۔درخواست گزار کے وکیل ندیم اصغر ندیم نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 2012ء میں تحصیلدار کی 45اسامیوں کی بھرتی کے لئے امتحانات لئے گئے لیکن 3 برس گزرنے کے باوجود رزلٹ کا اعلان نہیں کیا جا رہا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تحصیلدار کی 45اسامیوں کے لئے 50ہزار امیدواروں سے 700 روپے فی کس کے حساب سے فیس لی گئی ۔ سماعت کیلئے منظور