چیف جسٹس منظور احمد ملک سے سرگودھا خوشاب، بھکر اور میانوالی بار کے وفودکی ملاقات

چیف جسٹس منظور احمد ملک سے سرگودھا خوشاب، بھکر اور میانوالی بار کے وفودکی ...

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک سے سرگودھاڈویژن کی بار ایسوسی ایشنز (سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی) کے نمائندگان اور سرگودھاڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران پنجاب بار کونسل پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود، مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان اورمسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار سمیت رجسٹرار حبیب اللہ عامر بھی موجود تھے۔ وفد نے عدالت عالیہ اور تمام ضلعی عدالتوں میں زیر التواء پرانے مقدمات کو نمٹانے کے حوالہ سے فاضل چیف جسٹس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا ۔ وکلاء نمائندگان نے فاضل جج صاحبان کوسرگودھاڈویژن میں وکلاء کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ چیف جسٹس اور معزز جج صاحبان نے بار عہدیداران کو یقین دلایا کہ عدالت عالیہ وکلاء کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ وفود کی ملاقات

مزید : صفحہ آخر


loading...