شراب پلا کر نوجوان کی ناک کاٹنے والے ملزم کی ضمانت خارج ،گرفتارکرلیاگیا

شراب پلا کر نوجوان کی ناک کاٹنے والے ملزم کی ضمانت خارج ،گرفتارکرلیاگیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شراب پلا کر نوجوان کی ناک کاٹنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ، پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر اسے گرفتارکرلیا۔پچھلی تاریخ سماعت پر مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود نے ملزم اسد عرف بلا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی درخواست پرنوٹس جاری کئے تھے ۔گزشتہ روز عدالت میں مدعی مقدمہ قصور کے رہائشی مضروب نوجوان خرم کی والدہ مسرت بانو کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ خرم کے دوست اسد عرف بلا نے بہانے سے بلا کر خرم کو شراب پلائی اور تیز دھار آلے سے ناک کاٹ دی اور 8300 روپے بھی چھین لئے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسد عرف بلا سے تیز دھار آلہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس تفتیش میں ملزم قصور وار پایا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس پر لگائے گئے الزامات میں بے بنیاد ہیں ،ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈچیک کرنے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اس کی درخواست خارج کردی۔ شراب او ر ناک

مزید : صفحہ آخر


loading...