کاشتکار کے معاوضہ کا معاملہ،ہائیکورٹ کا اے سی شیخوپورہ کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم

کاشتکار کے معاوضہ کا معاملہ،ہائیکورٹ کا اے سی شیخوپورہ کو درخواست گزار کو ...

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیلاب سے متاثرہ کاشتکار کو معاوضہ ادا کرنے کی درخواست اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔2014ء میں سیلاب سے متاثرہ کاشتکار محمد فرخ نے درخواست دائر کی تھی کہ درخواست گزار کی شیخوپورہ میں واقعہ 13ایکٹر زرعی اراضی 2014ء میں سیلاب کی نظر ہو گئی تھی جس پر حکومت پنجاب نے 10 ہزار روپے فی ایکٹر معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا جس بابت درخواست گزار نے ڈائریکٹر ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور اسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کو عرضداشت بھی دے رکھی ہے تا ہم مدعا علیہان معاوضہ ادا نہیں کر رہے ،معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے سیلاب سے متاثرہ کاشتکار کو معاوضہ ادا کرنے کی درخواست اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔ کاشتکاروں کا معاملہ

مزید : صفحہ آخر


loading...