پولیس میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے سابق فوجیوں کومستقل کرنے کا معاملہ آئی جی کو 2ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم

پولیس میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے سابق فوجیوں کومستقل کرنے کا معاملہ آئی جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے پولیس میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے سابق فوجیوں کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کومعاملے کا 2ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت کے روبرو پنجاب پولیس میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 600سابق فوجیوں کی جانب سے بتایاگیاکہ 2003ء میں5سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیاگیا جس کے بعد کنٹریکٹ میں توسیع کردی گئی لیکن اب کنٹریکٹ ختم ہونے پر انہیں مرحلہ وار نوکریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی نے پنجاب میں تمام کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایاکہ ملازمین کی مستقل کرنے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد ہے جو مستقل کرنے کی منظوری دے گی۔جس پر عدالت نے پولیس میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے سابق فوجیوں کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کوکنٹریکٹ پولیس اہلکاروں کی عرضداشت پر2ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔ کنٹریکٹ

مزید :

صفحہ آخر -