پارکنگ فیس کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بادامی باغ لاری اڈہ میں ٹرانسپورٹرز سے پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ضلعی حکومت سے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے ٹرانسپورٹر منظور احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان بھر میں کسی بھی جنرل بس سٹینڈ پر پارکنگ فیس لاگو نہیں ہے تا ہم ضلعی حکومت کی جانب سے لاہور لاری اڈہ میں گزشتہ برس سے زبردستی پارکنگ فیس کی وصول کی جا رہی، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ پارکنگ فیس کی وصول موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے ، بادامی باغ لاہور لاری اڈہ میں ٹرانسپورٹرز سے پارکنگ فیس وصولی اور ضلعی حکومت کو آئندہ مالی سال کے لئے ٹھیکہ دینے سے روکا جائے، عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ضلعی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 5جون پر ملتوی کردی۔ پارکنگ فیس