آصف ہاشمی کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

آصف ہاشمی کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق آصف ہاشمی کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس مظہر اقبال سدھو نے آصف ہاشمی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل میاں حنیف طاہر نے موقف اختیارکیاکہ آصف ہاشمی عدالتوں میں پیش ہوکر اپنے بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناکرجھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس کو زمین اونے پونے فروخت کرنے کے کیس کا مکمل چالان عدالت میں پیش بھی کر دیا گیا ہے اس کیس میں ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور کر لی گئی ہیں مگر ایف آئی اے نے سیاسی دباؤ پر آصف ہاشمی کے ریڈوارنٹ جاری کر رکھے ہیں جوغیرقانونی اقدام ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایاکہ ملزم آصف ہاشمی کو اشتہاری قراردیاجاچکاہے اور ملزم کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ جاری کئے گئے ہیں، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آصف ہاشمی

مزید :

صفحہ آخر -