ایاز صادق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

ایاز صادق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض دور کرتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا۔جسٹس خالد محمود خان نے شہری اقتدار حیدر شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت شروع ہوئی تو رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست کے ساتھ لف کی گئی دستاویزات کا غیر واضح ہونے کا اعتراض لگایا گیا تھا، توہین عدالت کی درخواست میں شہری سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ انہوں نے عدالتی حکم پر آئین کے آرٹیکل 45،248 اور263میں ترمیم کرنے کے لئے اسپیکرقومی اسمبلی کو درخواست بھجوائی تھی،کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس کا فیصلہ نہیں کیا، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مذکورہ آرٹیکلز آئین کے بنیادی ڈھانچے اور شرعی قوانین کے خلاف ہیں، آئین کے تحت صدر کو معافی کا اختیار اور اعلی حکومتی عہدیداروں کو عدالتوں میں حاضری سے کوئی استثنیٰ نہیں ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان 14اگست کی بجائے 27رمضان المبارک کو منایا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض دور کرتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیاہے۔ ایاز صادق

مزید : صفحہ آخر


loading...