ڈینگی کی ادویات چوری کرکے شیخوپورہ فروخت کرنے والے ملزم سٹورکیپر سلطان یعقوب کے کیس کی سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ڈینگی کی ادویات گلبرگ سٹور سے تبدیل کرکے شیخوپورہ فروخت کرنے کے الزام میں ملوث سٹورکیپر سلطان یعقوب کے کیس کی سماعت 27مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت میں سلطان یعقوب کا بیان ان کے وکیل نے قلمبند کرایا عدالت نے بیان کے بعد صفائی کے گواہوں کو آہندہ طلب کرلیا ہے۔ عدالت میں اینٹی کرپشن نے چالان پیش کیا تھا ملزم کے خلاف سیکرٹری ہیلتھ داود محمد نے پرچہ درج کرایا تھا۔چالان میں محکمہ صحت کے دیگر ملزمان بھی ملوث تھے جن کو بے گناہ کردیا گیا ہے جبکہ عدالت میں صرف سٹورکیپر سلطان یعقوب پیش ہو رہے ہیں۔