خاتون کے قاتل کا چالان مکمل سیشن جج کوبھجوادیا گیا

خاتون کے قاتل کا چالان مکمل سیشن جج کوبھجوادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)تاج پورہ کے ایک مکان میں نسرین نامی خاتون کو قتل کرکے اسے کمرے میں بند کرکے غائب ہونے والے ملزم اعجاز حْسین کا چالان سیشن جج کی عدالت میں بھجوادیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چالان سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج شیرعباس اعوان کی عدالت میں بھجوادیاہے۔پولیس نے علاقے کے صفت اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا، ملزم اعجاز حسین کی گرفتاری مقتولہ کے موبائل فون سے عمل میں لائی گئی تھی گرفتاری کے بعد ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ عیاشی کے لئے نسرین کے گھر اکثر جاتا تھا، وقوعہ کے وقت وہ عیاشی کی خاطر نسرین کے گھر گیا جب وہ گھر میں داخل ہوا تو ڈرائنگ روم خالی تھا اور ساتھ کے کمرے میں بھی کوئی نہ تھا وہ دوسری منزل پر گیا تو ایک کمرے میں نسرین زخمی خالت مین پڑی تھی اس نے دیکھا کہ اس کا سانس چل رہا تھا اس نے گھر میں چاروں طرف دیکھا تو قیمتی چیزیں رکھیں تھیں جن میں ٹی وی اور نقدی 25ہزار رکھی نظر آئی اس کی نیت خراب ہو گئی اس نے نسرین کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس سے اس کا سانس بند ہو گیا اسی دوران اس نے مقتولہ کا قیمتی موبائل فون، ٹی وی اور نقدی اٹھائی اور گھر سے رفوچکر ہوگیا تھا اس کے بعد اس کو علم نہیں کیا ہوا اس نے نسرین کو قتل نہیں کیا مارنے والا کوئی اور ہے اس نے سامان چوری کرنے کے لئے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا تھا جس سے وہ مرگئی۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم گھر سے جاتے وقت دروازہ بند کرگیا تھا علاقے کے افراد نے اطلاع دی کہ نسرین کے گھر سے بدبو آرہی ہے جب جا کردیکھا گیاتو مردہ حالت میں پڑی تھی لاش پھولی ہوئی تھی اور بدبو آرہی تھی ،بعدازا ں تفتیش کے دوران مقتولہ کے گم شدہ موبائل کے ذریعے پولیس ملزم تک پہنچی اور اسے گرفتار کرلیا۔ چالان مکمل

مزید :

صفحہ آخر -