اشتعال انگیزلٹریچرتقسیم کرنے میں ملوث 3 ملزم بری
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیزلٹریچرتقسیم کرنے میں ملوث 3الگ الگ مقدمات میں 3 ملزمان کو بری کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ننکانہ واربرٹن پولیس نے ملزمان محمد یعقوب ، محمد ندیم اور محمد ساجد کے خلاف چالان پیش کیا تھا۔ عدالت میں چالان آنے پر استغاثہ جرم ثابت نہ کرسکا جس پر ملزمان کے وکیل نے اپنے دلائل دیئے جس پر عدالت نے مذکورہ تینوں ملزمان کوجرم ثابت نہ ہونے پررہاکرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ملزمان بری